پنجاب کا وہ وزیر جس نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیرِ ریونیو پنجاب نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نوابزادہ منصور احمد خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو پروٹوکول نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ منصور احمد خان پی پی271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے نوابزادہ منصور احمد خان 25 سال بعد اک بار پھر پنجاب کابینہ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نوابزادہ منصور احمدخان معروف سیاستداں نوابزداہ نصراللّٰہ خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔اس سے پہلے وہ نوے کی دہائی میں صوبائی وزیر اور چار مرتبہ ایم پی اے رہے۔دلچسپ نکتہ یہ ہے کہ ان کے بھائی نوابزادہ افتخار خان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر موجودہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ان کے والد نوابزادہ نصراللہ خان کشمیر کمیٹی کے سربراہ اور کئی مرتبہ قومی اسمبلی کا حصہ رہے۔ نوابزادہ منصور احمد خان کو 25 سال بعد ریونیو کی وزارت سونپی گئی ہے۔ وہ میاں منظور وٹو کی کابینہ میں آخری بار وزیر ریونیو تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں