رانا ثناءاللہ کی اوقات تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سے زیادہ نہیں :فواد چوہدری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رانا صاحب آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں ،اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں