میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی جس کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ بورڈ اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔ پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان، غذا اورغذائیت کے مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ آخری پرچہ 18 مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں