پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امتحانات سے متعلق واضح اعلان کردیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امتحانات سے متعلق واضح اعلان کردیا اور کہاہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس اے ) نے نگران وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں امتحانات کم از کم ایک ماہ مخر کرنے کی درخواست کی تھی جس میں سموگ کے منفی اثرات اور موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں