سرکاری کالجوں میں آن لائن ایڈمشن ،انٹرمیڈیٹ، بیچلر داخلوں کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول

لاہور (تعلیمی رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS) کے تحت 2023میں پنجاب بھر کے 814 سرکاری کالجوں کیلئے انٹرمیڈیٹ داخلوں کی 2 لاکھ 65 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ بیچلر پروگرامز میں داخلوں کیلئے 67 ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم طالب علموں کوصوبے کے کسی دوسرے شہر کے کالج میں جائے بغیر آن لائن درخواست بھیجنے کی سہولت مہیا کرتا ہے جس سے طالب علموں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات کیلئے 25کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں