پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) رمضان المبارک کے احترام میں میٹرک کے امتحانات موخر کرنے کا اعلان کردیا گیا، یہ اعلان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے کیا۔ پشاوربورڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے موخر کردیئے گئے ہیں، اب چودہ مارچ کی بجائے 18 اپریل سے شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں بورڈ چیئرمین پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی کاکہناتھاکہ طلبہ اور والدین کے اصرار پر ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔