پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ بھارت میں کورونا وائرس کا سب ویرینٹ امیکرون کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر صحت نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مراسلہ میں ملک کے تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ہوائی اڈوں، زمینی راستوں، واہگہ بارڈر اور کرتار پور پر سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ پہلے ہی بھارت سے پاکستان کی براہ راست پروازیں بند ہیں، بھارت سے دیگر ممالک یا کنکٹنگ پروازوں کے مسافروں کی سخت انسپیکشن کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں