ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عارضی بنیادوں پر حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے رجسٹرار مقرر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی شفقت رسول گھمن اور حکومت پنجاب نے عدالتی احکامات کی روشنی میں عارضی طور پر ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے رجسٹرار کا اضافی چارج سونپتے ہوئے پنجاب فورڈ اتھارٹی کے فیلڈ آپریشنز سٹاف کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی شفقت رسول گھمن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی عدالتی احکامات کے مطابق پی ایچ ڈی اے میںفنڈز اور بھرتیوں کا عمل مکمل ہو جائے گا حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی خود مختار انداز میں پوری قوت اور جانفشانی سے عوام کو ہرقسم کی حلال اشیاء کی 100فیصد فراہمی یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فوڈاتھارٹی کے انسپکٹرز اب بطور انسپکٹر پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی بھی فرائض سرانجام دے سکیں گے۔
دوسری طرف حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے ترجمان نے مقامی میڈیا میں چلنے والی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے میں جس میں تاثر دیا جا رہا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کا سربراہ کی ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو عارضی طور پر حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے رجسٹرار کا اضافی چارج سونپا گیا ہے تاہم میڈیا میں اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں