سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حدتبدیل کردی گئی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان کی نگراں حکومت نے سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں مختلف پروگراموں کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ نے امن و امان کیلیے صوبے میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں چھ ماہ کی توسعید دی جبکہ انسداد دہشت گردی کیلیے سی ٹی ایف الاو¿نس کی بھی منظوری دے دی۔نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔اس کے علاوہ کابینہ نے سال 2023/24 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں