ڈالر نے روپے کا پھر بھرکس نکال دیا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کی بے توقیر ی بدھ کو بھی جاری رہی، انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 207.91 روپے سے بڑھ کر 210.10 روپے پر ٹریڈہونے لگا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 207.91 روپے سے بڑھ کر 210.10 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 211 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔سٹاک مارکیٹ میں عید کی چھٹیوں کے بعد بہتری کے رجحان دیکھا گیا ، ہنڈرڈ انڈیکس 69.27پوائنٹس اضافے کے بعد 41ہزار 490پوائنٹس پر ٹریڈ ہور ہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں