فیاض چوہان کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دو دن میں نپارٹی نہ چھوڑنے پر سنگین نتائج دھمکیاں دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کو نامعلوم موبائل کالز سے دھمکیاں موصول ہوئیں ، جس میں کہا پی ٹی آئی نہ چھوڑی تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہو۔
اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ مریم نوازاوران کے میڈیاسیل کی کارستانی ہے، بیگم صفدر کا سٹرٹیجک میڈیا سیل اداروں اور عوام میں خلیج پیدا کررہا ہے، مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور 2 دن میں پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی، بصورت دیگرسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں۔نو کالر آئی ڈی سافٹ ویئر کے ذریعے کال کر کے تاثر دیا گیا کہ کسی ادارے کی طرف سے کال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور بیگم صفدر اس وقت عمر وعیارکی سیاست پر گامزن ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی قائدین اورکارکنان کاحوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا، ادارے بیگم صفدر اعوان کے سٹرٹیجک میڈیا سیل کا فوری نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں