طوفانی بارشوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

کراچی(وقائع نگار خصوصی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹاور تک سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔اس کے علاوہ صدر، کھارادر، ایم اے جناح روڈ، لائنز ایریا اور کیماڑی میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل، ملیر، سٹار گیٹ، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔بارش سے کورنگی ندی میں طغیانی آگئی جس وجہ سے کازوے کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔کراچی میں آج شام یا رات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کم ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، کشمور، تھرپارکر اور میرپورخاص میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 3 روز میں ان اضلاع میں معتدل یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آج سارا دن کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی جبکہ کل عید کے دن بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، کراچی میں بارش کا سلسلہ ہفتے کی شام یا رات تک جاری رہے گا، شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ رہے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں ہفتے سے وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بعض سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں