شیخ رشید نے حاجیوں سے ایسی اپیل کردی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں، سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔ غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے، بچوں کو سکولوں سے اٹھا رہا ہے۔ پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے اور حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے۔ ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔ میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں