عید کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ہوابازی خوجہ سعد رفیق نے عید الاضحی کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت جاری کر دی۔
وفاقی وزیر سعد رفیق نے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔عید کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے میسر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں