برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے استعفیٰ دے دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آنے تک ذمہ داریاں نبھاوں گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نیا لیڈر آنے تک ذمہ داری نبھاوں گا اور نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاشی دباو اور یوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اور مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے ان پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے استعفے دے دیئے ہیں۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا۔ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں