پشاور میں اساتذہ دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پنشن ختم کرکے کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم میں تبدیل کرنے کے معاملے پر ینگ ٹیچرز کا احتجاج جاری ہے جہاں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں اساتذہ کی بڑی تعداد جمع موجود ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کل پولیس نے نہتے اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، لہٰذا جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک اور خیبر روڈ پر دھرنا دیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے اسمبلی روڈ کو بند کر کے خاردار تاریں لگا دی ہیں جبکہ احتجاج کی جگہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں