ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات،طلبا کو آدھی قیمت پر الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کرلیاگیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت پنجاب نے طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ پنجاب میں دھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے، پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں