پنجاب حکومت کا 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بل وصول نہیں کیا جائے گا۔
ماڈل ٹاون لاہور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آج سے صوبے میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے اگست میں جو بل آئیں گے ان کا خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔ اس چیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ان صارفین کو سولر پینل پر منتقل کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔عمران خان سے عوام گزشتہ 4سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے، 74 سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے، عوام سازش کا بیانیہ سن سن کر تنگ آ گئے، بشریٰ بی بی نے کہا سب پرغداری کے مقدمے بنائیں، جوگھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنے جیب میں ڈالے،عمران خان لاکھوں لوگوں کا روزگار کھا گئے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے،اس وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں