ماہانہ گزارہ الاونس میں اضافہ، وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کشمیر دوست تاریخی اقدام قرار

مظفرآباد(وقائع نگار) مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاونس میں اضافہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کشمیر دوست تاریخی اقدام ہے۔تحریک آزادی کشمیر اور مہاجرین کے سیاسی،سماجی،شہری اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں گے،مہاجرین جموں کشمیر کی مرکزی قیادت کا اجلاس سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے مہاجر کیمپوں کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس دارالحکومت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مہاجرین بستیوں کے صدور نے شرکت کی جس میں محمد یوسف بٹ،محمد اقبال اعوان،چوہدر محمد مشتاق،عزیر احمد غزالی،اقبال یاسین اعوان، بلال احمد فاروقی،چوہدری محمد اسماعیل،گوہراحمد کشمیری،چوہدری فیروز دین،علی محمد بٹ،شیخ رشید احمد،محمد اسماعیل خان،سید حمزہ شاہین،چوہدری محمد شفیع،عثمان علی ہاشم،خواجہ محمد اقبال،سر انداز میر،لال دین اعوان،چوہدری شاہ ولی،عبدالحمید لون، ماسٹر شجاع الحق،محمد مقصود مغل،قاضی محمد افتخار،حاجی رنگیل بٹ،اسداللہ میر،محمدعاطف لون،محمدامتیاز بٹ،راجہ عارف خان، گلزمان تانترے،راجہ محمد ارشاد خان،حامد جمیل کشمیری،شیخ رشید احمد،محمد اسماعیل خان،گلزار ملک،محمد مقصود کیانی،غلام حسین بٹ،راجہ مٹھوخان،عبدالکریم بٹ،راجہ بختیار خان،محمدامتیاز لون،محمد مقصود بٹ،نشاد احمد بٹ،چوہدری محمد قاسم سمیت مہاجرین کے دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔

مہاجرین قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ماہانہ گزارہ الاونس میں اضافے کے اقدام کو انسان دوست مہاجرین کے فلاح وبہبود کیلئے بہترین اقدام قرار دیا ہے۔ مہاجرین قیادت نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے مہاجرین 1989 کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے حکومت کو سنجیدہ اور پائیدار اقدامات اٹھانے کا آغاز کرے۔ مہاجرین نمائندگان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر 7855 خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سیاسی،سماجی اور بنیادی انسانی حقوق فراہم کرکے اپنی آئینی اور دینی ذمہ داری کو پورا کریں۔

مہاجرین قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت سے آزادی کیلئے جاری تحریک کا ہر صورت میں تحفظ کریں گے۔مہاجرین رہنماوں نے ان مہاجرین نمائندگان کی جدوجہد اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات ایک کر کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں تک مہاجرین کے مسائل کو پیش کرکے ماہانہ گزارہ الاونس میں اضافے میں کامیابی حاصل کی۔

انکا کہنا تھا کہ مہاجرین کے تمام بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔مہاجرین کے سرکاری ملازمتوں میں 6 فیصد کوٹے اور قانون ساز اسمبلی میں دو سیٹوں کے جائز مطالبے پر ہر صورت پہرہ دیا جائے گا۔ باعزت مستقل آبادکاری کیلئے ہر سطح پر کوششوں کو مربوط کر یں گے۔ اجلاس میں کشمیر کی آزادی شہدائے جموں کشمیر کی بلندی درجات استحکام پاکستان کیلئے دعاءبھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں