35 سال جرنیلوں نےملکی نظام کو ٹینک کی طرح چلایا:سراج الحق

پشاور(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکا مخصوص مسلمانوں کی پرورش کرکے اسے حکمرانوں کی شکل میں اسلامی دنیا پر مسلط کرتا ہے،پاکستان میں 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی جنہوں نے پورے ملک کے نظام کو ٹینک کی طرح چلایا۔
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کسی وڈیرے یا جنرل نے نہیں بلکہ وکیل نے بنایا ہے، وکلا نے کالے کوٹ پہن کر پرویز مشروف کے آمریت کا خاتمہ کیا، میں دعوی کرتاہوں کہ الگ تہذیبوں کے باوجود پاکستان دنیا کا مہذب ترین ملک ہے، جس نے 40 سال تک افغانیوں کا ساتھ دے کر روس اور امریکا کو شکست دی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان سامراجی استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے، امریکا مخصوص مسلمانوں کی پرورش کرکے اسے حکمرانوں کی شکل میں اسلامی دنیا پر مسلط کرتا ہے، آزادی اظہار رائے کا نام دے کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ان کے قبضے میں ہیں، جی 20 آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور عالمی ادارہ صحت جیسے اداروں سے دنیا کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، مغربی تعلیمی ادارے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر طےکرتے ہیں کہ نصاب کونسا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یورپی یونین کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ زرداری نواز شریف ہمارے دشمن نہیں بلکہ آپ ہمارے نظام کے دشمن ہیں، پاکستان میں 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی جنہوں نے پورے ملک کے نظام کو ٹینک کی طرح چلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں