اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا :فواد چوہدری

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا،لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا، لوگ بھوک بھی برداشت کر لیتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں، پاکستان کو غیرت مند لوگ چاہیے، عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈریپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈریپیں لگائی ہیں، بلاول بھٹو میں شرم ہو تو آج استعفیٰ دے دیں، چھوٹے لوگوں کو بڑی کرسیاں مل گئی ہیں، کرسیاں نیچے آئی ہیں، یہ اوپر نہیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں