عمران خان کی پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے تحریک انصاف کی لڑائی میں عطیات اور حمایت کی درخواست ہے، یہ ایک خود مختار پاکستان کی جدوجہد ہے، اس جہاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین خورشید عالم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں