ٹیلی نار فروخت لیکن ایزی پیسہ اکائونٹس بھی متاثر ہوں گے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کی حقیقت سامنےآگئی

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک) ٹیلی نار پاکستان کو فروخت کردیا گیا ہے اور ایسے میں سوشل میڈیا پر صارفین دعویٰ کررہے تھے کہ ایزی پیسہ اکائونٹس یا ان میں موجود رقم بھی متاثر ہوگی لیکن اب حالیہ خبروں کے تناظریقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے،ٹیلی نار ما ئیکرو فنانس بینک اورایزی پیسہ اس حالیہ فروخت کاحصہ نہیں ہے اور آپ کے ڈیپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ کمپنی حکام کاکہناتھاکہ یہ ایک آزاد مالیاتی ادارہ ہیں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی عمل داری کے تحت چلایا جاتا ہے، شیئر ہولڈرز ٹیلی نار بی وی اور آنٹ گروپ مائیکروفنانس بینک سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک میں تبدیلی کے جاری عمل کے لئے پرعزم ہیں جو ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے،یہ عہد ہمارے صارفین اور ایمپلائز کے روشن مستقبل کو یقینی بناتا ہے اور مضبوط ڈیجیٹل بینکنگ فریم ورک کے اندرسروسز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ ٹیلی نار کی انتظامیہ کاکہناتھاکہ صارفین افواہوں پر کان نہ دھریں اور خدمات کے اعلیٰ معیارات کوبرقرار رکھنے کی ہماری کوششوں پر اعتماد کریں۔آپ کا اعتماد ہمارے لئے بہت اہم ہے اور ہمارے آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں