مکہ مکرمہ (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، اس دوران معتمرین نے عمرہ کی ادائیگی اور طواف جاری رکھا۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت اللہ کے صحن مطاف اور حرم کے دیگر حصوں کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں سے پانی کے مسلسل اخراج کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے۔