بلاول بھٹو کی منگنی کی تیاریاں ، دلہن کاتعلق کہاں سے ؟ بڑا دعویٰ   

بلاول بھٹو کی منگنی کی تیاریاں ، دلہن کاتعلق کہاں سے ؟ بڑا دعویٰ   

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کیلئے مبینہ طور پر دلہن کا انتخاب کر لیا گیاہے اور ان کی منگنی 15 یا 16 دسمبر کو ہونے جارہی ہے، دلہن کا تعلق سندھ سے ہے ۔ روزنامہ پاکستان میں چھپنے والی خبر میں پیپلزپارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگی ممکنہ طور پر کراچی یا پھر متحدہ عرب امارات میں ہو گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ دلہن کا انتخاب بلاول کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ملکر کیا ہے ، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی بھی تائید حاسل ہے ۔ذرائع کا کہناتھاکہ بنیادی طورپر لڑکی کا تعلق سندھ سے ہے لیکن ان کا خاندان مستقل طور پر یو اے ای میں مقیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں