اسلام آباد(کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے جبکہ آئندہ پندرہ دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نگران حکومت فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی۔