سابق وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر منصور سرور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے

سابق وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر منصور سرور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے

لاہور ( کرائم سیل)سابق وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر منصور سرور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے ۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر منصور سرور کو 14 دسمبرکو طلب کرلیا۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ لاہور ریجن اے نے زیر دفعہ 160 ضابطہ فوجداری کے تحت حکم نامہ طلبی جاری کردیا ۔شہری الطاف یونس کی مدعیت میں ڈاکٹر منصور سرور کے خلاف یوای ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں ڈاکٹر منصور سرور کے خلاف زیر دفعہ174۔172 ت پ رولز کے تحت یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سرکل رجسٹرار ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن کی طرف سے حکم نامہ طلبی جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں