utility stores

چراغ تلے اندھیرا،یوٹیلٹی سٹورز پربنیادی اشیا اوپن مارکیٹ سے مہنگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز پر عام استعمال کی بنیادی اشیا کم قیمت کے بجائے اوپن مارکیٹ سے زائد قیمتوں پر دستیاب ۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر فی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے 19.72روپے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹورز پر عام صارف کیلئے چینی 155روپے کلو مل رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 135.28روپے میں دستیاب ہے ،اسی طرح آٹے کا بیس کلو کا تھیلا مارکیٹ سے 19.66روپے مہنگا ہے ،یہی صورتحال دالوں اور دیگر اشیا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ای روزگار ٹریننگ پروگرام، نئے بیچ میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں