جہانگیر ترین اورعبدالعلیم کے درمیان اہم ملاقات

جہانگیر ترین اورعبدالعلیم کے درمیان اہم ملاقات

لاہور(وقائع نگار)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آنے والے انتخابات پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔ملاقات میں سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ اور آئی پی پی کی حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات دو طرفہ خواہش پر ہوئی، نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، آئی پی پی ایک الیکٹیبلز پر مشتمل ہے، سب لوگوں کو ساتھ لیکر ایک ایسی حکومت بنائی جائے کہ معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جاسکے۔پاکستان کو اس وقت معیشت کی بقا کے چیلنج کا سامنا ہے، تحریک فساد کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 20سے 25قومی اسمبلی اور45کے قریب صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ہے، دونوں پارٹیوں کی طرف سے تین تین افراد پر مشتمل کمیٹی بن چکی ہے۔الیکشن میں ہم اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، آئی پی پی کو کبھی بھی کسی سیاسی جماعت کا متبادل نہیں کہا، اگلے 4،5دن میں ساری چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں