انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا

انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانیوالے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بدولت انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی اور یوں  ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارتی انڈر 19 ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 259 رنز بنائے۔ادرش سنگھ 62، ادے شرن 60 اور سچن دھاس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف با آسانی 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اذان اویس 105 اور کپتان سعد بیگ نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم سے اذان اویس نے شاندار سنچری سکور کی اور پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں