قوم کیلئے شاندار خوشخبری،پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8 بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) مشکل وقت میں پاکستانی قوم کیلئے شاندار خوشخبری آئی ہے اور پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں 8 بڑے ایوارڈز جیت لئے۔ تقریب میں پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ایک گولڈ اور سات میرٹ ایوارڈ جیتے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی سپر ویمن کیٹگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا ہے، یہ اعزاز سپر ویمن پاکستان کے نام رہا، اسی طرح نسٹ یونیورسٹی کے ڈرما ویژن، فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر،امپیٹس سسٹمز کے فلو ایچ سی ایم،ایف نائن کے کوئل، ایکسیلینس ڈلیورڈ کے برین باکس، سوشل چیمپ اور ایس ایئروناٹکس کے کواڈ کاپٹر نے میرٹ ایوارڈز جیتے۔ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں