راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیراور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کاکہناتھاکہ لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کے لیے مرنا پڑے گا، انتظار کر رہے ہیں کہ ہم کب مرتے ہیں اور کیس لگتا ہے، تمام جھوٹے کیسز بھگت رہا ہوں، ایک ختم ہوتا ہے دوسرا بن جاتا ہے۔ فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ڈیوٹی سول جج نے فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے صبح متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔ سول جج غلام مصطفی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔