لاہور (سٹاف رپورٹر ) جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی ) کی کمیٹی نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست تیار کر لی، یہ فہرست اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل آئی پی پی کمیٹی نے قیادت اور دیگر رہنماوں کی مشاورت سے بنائی ۔ یہ فہرست مسلم لیگ ن کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کر دے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ ن کے حوالے کرے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقے پنجاب اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔