انٹرنیٹ کی سست روی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، فائیوجی سروس بارے اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) انٹرنیٹ کی سست روی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی اور نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، نیا سال پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لائے گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے بتایاکہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے، اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں، امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں