اسلام آ باد (کامرس ڈیسک ) پریشان حال پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی اورصوبہ سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کیمطابق درس کنویں سے یومیہ پچاسی لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکالی جاسکے گی، کنویں سے360بیرل یومیہ خام تیل بھی نکلا جاسکے گا۔ حکام نے بتایا کہ تازہ دریافت سے امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔