لاہور(نمائندہ خصوصی )لیگی رہنمادانیال عزیز کی سابق وفاقی وزیراحسن اقبال پر تنقید کومسلم لیگ ن پنجاب نے ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیدیا ۔ یادرہے کہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں کیونکہ وہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ تھے، اگر سب کو پتہ تھا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے تو پھر ہم نے ایسا بنانیہ کیوں نہیں بنایا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ مہنگائی کی اصل وجہ کیا ہے۔