عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے خراب، تکلیف کی وجہ سے روتی رہیں، ملاقات کے بعد ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے پیغا م جاری کردیا

عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے خراب، تکلیف کی وجہ سے روتی رہیں، ملاقات کے بعد ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے پیغا م جاری کردیا

نیویارک (نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوگئی جس کے بعد اس تکلیف دہ ملاقات کی منظر کشی کرتا بیان جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میںڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے، عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، عافیہ صدیقی اور میرے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، اس مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کر کے میرا دل بیٹھا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : 3سال سے کمپنی کو مسلسل خسارے کا سامنا،پاک سوزوکی کا سٹاک مارکیٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں