دانیال عزیز کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار قرار دینے پر احسن اقبال کا ردعمل بھی آگیا

دانیال عزیز کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار قرار دینے پر احسن اقبال کا ردعمل بھی آگیا

لاہور(وقائع نگار)ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے دانیال عزیز کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیئے جانے پر ردعمل دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مہنگائی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس مہنگائی کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے۔ دانیال عزیز کے الزامات پر احسن اقبال نے ان کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھے سنا کر کسی اور کو سنا رہے ہوں گے۔بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔ تاہم اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کے باوجودانہوں نے دانیال عزیز کے متعلق کافی کچھ کہہ دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ وہ کہیں پیپلز پارٹی میں تو نہیں جارہے کیونکہ بلال بھٹو بھی ایسی ہی گفتگو کررہے ہیں۔دانیال عزیز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ گزشتہ 16 ماہ میں ہونے والی مہنگائی کا اصل ذمہ دار احسن اقبال ہیں جس کا نقصان ہمیں آنے والے الیکشن میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں