مشرق وسطیٰ کی صورتحال،پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میںتعینات کردیاگیا

مشرق وسطیٰ کی صورتحال،پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میںتعینات کردیاگیا

کراچی (نمائندہ خصوصی ) مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال اور پاکستانی تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں