لاہور میں طالبات کی بس پر فائرنگ کا ڈراپ سین، ملزم دراصل کون نکلے؟ پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت

لاہور میں طالبات کی بس پر فائرنگ کا ڈراپ سین، ملزم دراصل کون نکلے؟ پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت

لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ، ملزمان کی بس ڈرائیور اور طالبات سے شناخت پریڈ بھی کروائی جائے گی ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے بتایا کہ ایک شادی سے واپس آتے ملزمان سندر کے علاقے میں بس پر فائرنگ کی جو اس وقت نشے کی حالت میں تھے،ان میں سے ایک سجاول نامی ملزم نے فائرنگ کی اور پھر فرار ہوگئے تھے،چاروں ملزمان لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی ہیں اور انہوں نے گاڑی بھی کرائے پر لے رکھی تھی۔ یادرہے کہ فائرنگ سے بس میں سوار 2 طالبات زخمی ہو گئی تھیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ دوسری طالبہ کی حالت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم پی اے نذیر چوہان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں