کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ عنقریب ملک میں ایک اور نعرہ لگنے والا ہے کہ ”مجھے کیوں بلایا “۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینٹر عاجز نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی کچھ لوگوں کو وطن یاد آ گیا ،ایک شخصیت نے ملک میں اترنے کیلئے ضمانت مانگی ،اب جلد ہی ملک میں ایک اور نعرہ لگنے والا ہے کہ مجھے کیوں بلایا ،پیپلز پارٹی عوامی قوت کے طور پر پورے ملک میں موجود ہے ،کوئٹہ میں پی پی کا یوم تاسیس منعقد ہونے جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی وفاق کی سب سے بڑی زنجیر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد