مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے خواجہ آصف کا ورکرز کنونشن سے خطاب

مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے خواجہ آصف کا ورکرز کنونشن سے خطاب

سیالکوٹ(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معیشت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ بھاگے گی، لیکن جب نسلیں بگڑ جائیں تو سنوارتے سنوارتے وقت لگے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ 4 سال جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ مہنگائی ختم اور معیشت ٹھیک ہوجائے گی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہوں گی؟خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہر زبان پر ہے نواز شریف وزیراعظم بن رہا ہے۔ چار سال ملک کا نقصان ہوا جنہوں نے یہ تجربہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ اس پارٹی کے لوگوں نے کرپشن کےلیے پورا ٹبر سیاست پہ لگا دیا، مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں