سندھ (ہیلتھ رپورٹر)صوبائی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
کراچی سے سندھ کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا 3 کیسز ضلع بنوں کے پی اور 2 کیسز کراچی میں ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کراچی میں 2 مہینوں میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے۔ کراچی کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کا تعلق افغانستان کے مختلف حصوں سے ہے۔ ترجمان نے کہا کراچی پورے خطے کا معاشی مرکز ہے، نمونوں کا بار بار ظاہر ہونا تشویشناک بات ہے۔