زرعی ترقیاتی بینک کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان

زرعی ترقیاتی بینک کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد(وقائع نگار)زرعی ترقیاتی بینک نے ملک بھر کے سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
زرعی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق زرعی گریجوایٹس سمیت مختلف شعبوں میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہونہار نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔بینک ملک بھر میں قائم اپنی 500 برانچوں کیلئے 300 آفیسران بھرتی کرے گا۔دوسری جانب آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق نفری پوری کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے بھرتی کے لیے حتمی منظوری کی سمری پنجاب حکومت کو بھیج دی۔حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں