پاکستان کو دسمبر میں ارب ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان کو دسمبر میں ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد(نیور رپورٹر)پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، عالمی بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں