حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی ہے، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے خوشخبری سنا دی

حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی ہے، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(وقائع نگار)نگران وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج کے پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام قومی پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان امن اور محبت پھیلانے کی دستاویز ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔انیق احمد کا کہنا تھا کہ علماء ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، علماء کو قومی اتحاد و یگانگت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ قرآن ہمیں جینے کا طریقہ سکھاتا ہے، اسلام کے سنہری اصولوں میں ہی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پچھلے سال سے آنے والا حج سستا ہوا ہو، اس سال 1 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں