آصف علی زرداری کی بیٹے سے دبئی میں اہم ملاقات

آصف علی زرداری کی بیٹے سے دبئی میں اہم ملاقات

دبئی (وقائع نگار)سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملاقات میں فریال تالپور اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئیں۔بلاول بھٹو زرداری نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔دوسری جانب صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری سیاسی منظرنامے پر متحرک ہوگئے ہیں۔آصف زرداری نےسیاسی شخصیات سے بات چیت کیلئے نمائندے مقرر کر دئیے۔سندھ میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کیلئے سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کومقررکیا گیا۔بلوچستان میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ ذمےداریاں نبھائیں گے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گے۔فیصل کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں