الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خط ارسال کیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن سید ندیم حیدر کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے کہا نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں کر رہیں۔لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا۔الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دینے کا کہا۔نگران حکومتوں سے ایک سیاسی جماعت کیساتھ امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔آئین و قانون کے تحت نگران حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔چیف سیکریٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنانے کا حکم دیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں