آصف زرداری بلاول بھٹو کو منانے کے لیے نہیں جارہے،فیصل کریم کنڈی نے وضاحت کر دی

آصف زرداری بلاول بھٹو کو منانے کے لیے نہیں جارہے،فیصل کریم کنڈی نے وضاحت کر دی

کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج رات دبئی روانہ ہوں گے،وہ بلاول بھٹو کو منانے کے لیے نہیں جارہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صرف 2روز کے لیے دبئی گئے ہیں،اگر بلاول 50سال کے بھی ہوجائیں تو والد کے لیے بچے ہی رہیں گے۔انہوں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی افواہوں کی تردید کی اور بلاول کے دبئی دورے کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں