سندھ (وقائع نگار)نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ترجمان وزیراعلی ہاﺅس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین کراچی انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن کو عہدےسے ہٹا کر واپس لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔20جولائی 2023 کو انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے عہدے کی میعاد سے قبل سبکدوش ہونے پر لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن کو انٹر بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔جبکہ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین سکندر علی میر کو بھی عہدے سے ہٹا انسپکٹر آف انسٹی ٹیوشن کے فرائض سونپے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جان محمد ملک کوبھی سیکریٹری اور ناظم امتحانات شہید بینظیر آباد بورڈکے عہدے ہٹا کر محکمے کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔